READ IN ENGLISH

اوراق کیا ہے اور اس کا قیام کب عمل میں آیا ؟

اوراق پبلیکیشنز پاکستان کاایک کامیاب تصدیق شدہ اشاعتی ادارہ ہےجس کا قیام 2018ء کو عمل میں آیا ۔اس کے مقاصد میں  اولین ترجیح مصنفین کو ایک ایسا میدانِ عمل ( پلیٹ فارم) مہیا کرنا ہے جہاں وہ اپنی کتب نہایت آسانی اور سہولت کے ساتھ ساتھ عمدہ معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق شائع کر سکیں۔ اشاعتی دنیا کے ابھرتےادارےاوراق  پبلیکیشنز نے انتہائی قلیل عرصے میں اپنی عمدہ خدمات اور بلند  معیار کی بدولت لکھاریوں اور مصنفین کی توجہ اور اعتماد  حاصل کیا۔ گزشتہ سال ایک سو سے زائدمصنفین اور لکھاریوں نے  اوراق کی مدد سےمختلف اصناف اور زبانوں میں  اپنی کتب کی اشاعت کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جن میں پاکستانی اور غیر ملکی لکھاری بھی شامل ہیں۔ اس تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے مصنفین اور نئے موضوعات  کا اضافہ جاری ہے۔ ادارہ لکھنے والے احباب کے اس اعتماد پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور ہمیشہ اعلیٰ معیار کو ترجیح دینے کے اصول پر کاربند رہنے کاعزم دہراتے ہیں۔

سیلف پبلشنگ یا خود اشاعتی طریقے پر میں اپنی کتاب کیسے شائع کی جاسکتی ہے ؟

اوراق نے کتاب کی اشاعت جیسے مشکل سمجھے جانے والے کام کو بہت سادہ اور سہل بنا دیا ہے۔ اگر آپ اپنی کتاب مکمل لکھ چکے ہیں اوراس کی اشاعت چاہتے ہیں تو اوراق پر خود کو بطور مصنف رجسٹر کیجئے اور ادارتی جائزے /ریویو کے لیے اپنی کتاب کا مسودہ ہمیں بذریعہ پوسٹ یا ای ۔میل بھیجئے۔ جائزے/ریویو کے دوران اگر مسودے میں بہتری کی گنجائش محسوس  ہو تو اس بارے میں مصنف کو آگاہ کیا جاتا ہے  اور مصنف کی رضا مندی سے ترمیم و اضافہ عمل میں لایا جاتا ہے، واضح رہےکہ اس حوالے سےحتمی فیصلہ مصنف کا ہوتا ہے۔

 مسودے کا جائزہ مکمل ہونے پر مصنف سے کتاب کی اشاعت کا معاہدہ /ایگریمنٹ کیا جاتا ہے۔ اس مرحلے پر مصنف کو اخراجات کی مکمل تفصیل اور اشاعت کیلئے درکار وقت سے آگاہ کیا جاتا ہے۔ ایگریمنٹ سائن ہوجانے کے ساتھ ہی اشاعت/چھپائی کا عمل شروع کر دیا جاتا ہے ۔اس دوران کتاب کی تشہیر/مارکیٹنگ کا عمل جاری رہتا ہے تاکہ خریدار کتاب کی چھپائی سے پہلے بھی اپنا  نسخہ ‘پری۔آرڈر’ کر سکیں ۔ اشاعت کے تمام مراحل میں مصنف کی  نہ صرف رائے لی جاتی ہے بلکہ انہیں اہمیت دی جاتی ہے۔

سیلف پبلشنگ یا خود اشاعتی طریقے میں کتاب کا مکمل تیار شدہ مسودہ، اس کی پروف ریڈنگ یا ایڈیٹنگ اورکتاب کے سرورق کا ڈیزائن فراہم کرنا مصنف کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ البتہ اگر مصنف کسی بھی قسم کی ادارتی سہولت حاصل کرنا چاہے تو اوراق اپنے معزز مصنفین کیلئے معیاری ادارتی خدمات کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جس میں ٹائپنگ/کتابت، ادارت/ایڈیٹنگ ، پروف ریڈنگ  اور ڈیزائننگ وغیرہ شامل ہیں۔

اشاعت بوقتِ طلب یا پرنٹ۔آن۔ڈیمانڈ پبلشنگ کیا ہے  ؟

  اشاعت بوقتِ طلب یعنی ‘پرنٹ آن ڈیمانڈ  پبلشنگ’ کتب کی اشاعت کا دنیا بھر میں ایک جدید اور  مقبول طریقہ ہے  جسے اوراق نے پاکستان میں بلند معیاراور جدید خطوط  پر متعارف کروایاہے ۔ اس میں روایتی طریقے کے مطابق پہلے سے ۵۰۰ یا ۱۰۰۰ کاپیاں نہیں چھاپی جاتیں ،یعنی کسی بھی کتاب کے نسخوں کی چھپائی (پرنٹنگ)  پہلے سے کر کے نہیں رکھی جاتی۔کتاب اشاعت کے بعدادارے کے آن لائن بُک اسٹور پر دستیاب کر دی جاتی ہے جہاں پر اسےدنیا بھر سے دیکھا اور خریدا جا سکتا ہے۔جیسے ہی کوئی خریدار  کتاب کا نسخہ /کاپی آرڈر کرتا ہے تومطلوبہ مذکورہ کتاب کے مطلوبہ تعداد میں نسخے تیار کئے جاتے ہیں۔(آرڈر کئے گئے نسخوں کیلئے کوئی خاص تعداد مقرر نہیں ، کم سے کم ایک کاپی بھی آرڈر کی جا سکتی ہے)۔مطلوبہ نسخوں کی چھپائی  دوسےتین کاروباری دنوں کے اندرعمل میں لائی جاتی ہے اور اس کے بعد پوسٹل یا کورئیر سروس کے ذریعے خریدار کو ارسال کر دی جاتی ہے۔ مصنف کو معاہدے کے مطابق ، فروخت ہونے والے ہر نسخے/کاپی پر حقِ تصنیف (رائلٹی)   ادا کیا جاتاہے۔

پرنٹ آن ڈیمانڈ ماڈل کا سب سے بڑا فائدہ مالی بچت اور اس کے ساتھ ساتھ  اشاعت میں آسانی   اور چھپائی کا اعلیٰ معیار بھی ہے۔نئے لکھنے والوں کیلئے یہ کم خرچ ہونے کی بنا پر انتہائی  سہولت کا باعث  ہے۔

 کتاب کے کم سے کم کتنے نسخے (کاپیاں) چھپوائے جا سکتے ہیں ؟

اوراق میں اشاعت بوقتِ طلب ( پرنٹ آن ڈیمانڈ) کی سہولت کے ذریعے آپ صرف ایک کاپی بھی چھپوا سکتے ہیں۔ البتہ  آغاز میں مصنف کے لیے لازم ہے کہ وہ کم از کم  ۳۰ کاپیاں خود خریدے۔  اُس کے بعد اشاعت کی کم سے کم تعداد پر کوئی پابندی نہیں۔

اشاعت پر کتنی لاگت آتی ہے ؟

لاگت کا انحصار کاغذ کے معیار ( کوالٹی )،  جلد بندی (بائنڈنگ ) کی قسم ، کاپیوں کی تعداد اور کتاب کے صفحات کی تعداد پرمنحصر ہے۔ معاہدے سے پہلےمذکورہ لاگت  اور دیگرتمام امور کی تفصیلات سے مصنف کو آگاہ کیا جاتا ہے۔

کیا کوئی رجسٹریشن چارجز ہیں ؟

اوراق پر پہلی مرتبہ مصنف رجسٹر ہونے کے معمولی سے چارجز ہیں جو کہ کتاب کی اشاعت کے وقت ادا کرنے ہوتے ہیں۔ ان اخراجات کی مد میں مصنف کو مندرجہ ذیل سہولیات مہیا کی جاتی ہیں

ڈیش بورڈ تک رسائی –

مفت آئی۔ایس۔بی۔این کی فراہمی –

ویب سائٹ پرکتاب کیلئے الگ صفحہ –

ویب سائٹ پرمصنف کیلئے الگ صفحہ –

سوشل میڈیا کیلئے کتاب کا ایک عدد پوسٹر –

بنیادی سوشل میڈیا مارکیٹنگ –

کتاب کی اشاعت کا دورانیہ کتنا ہے ؟

اشاعت بوقتِ طلب یعنی پرنٹ آن ڈیمانڈ کی صورت میں دو ہفتے یا زیادہ اور عام اشاعت کی صورت میں تین ہفتے یا زیادہ کاوقت درکار ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ اس میں جائزہ/تصحیح (  ریویو )اور دیگر ادارتی اُمورکیلئے درکار وقت شامل نہیں ہے۔

اوراق کتاب کی تشہیر و تقسیم  میں کیا مدد کرتا ہے ؟

اوراق کتاب کی اشاعت کے بعد اس کی تشہیر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کتب خانوں پر کرتا ہے۔کتاب کی فروخت کیلئے آن لائن آرڈرز کی وصولی اور پاکستان بھر کے علاوہ دنیا بھر میں پوسٹ اور کوریئر سروس کے ذریعے ڈیلوری کا مکمل نظام موجود ہے۔اوراق آن لائن بُک سٹور ز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف بڑے  شہروں میں کتب خانوں پرکتاب کی تقسیم /ڈسٹریبیوشن کو بھی یقینی بناتا ہے ۔واضح رہے، کتب خانوں پر کتاب کی ترسیل وتقسیم  اسی صورت میں ممکن ہے جب کتاب خود اشاعتی طریقے یا سیلف پبلشنگ میں زیادہ تعداد جیسے ۳۰۰ ، ۵۰۰  یا زیادہ نسخوں کے ساتھ شائع کی جائے۔ پرنٹ آن ڈیمانڈ ماڈل پر اشاعت کی صورت میں کتاب صرف ویب سائٹ کے  آنلائن   بُک اسٹور سے آردڑ کی جا سکتی ہے۔ کتاب کی اشاعت،تشہیر/مارکیٹنگ اور ترسیل و تقسیم کے تمام مراحل میں “اوراق” آپ  کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہے۔

آئی۔ایس۔بی۔این’ نمبر کیا ہے ؟’

بین الاقوامی معیاری کتابی عدد یا ‘آئی۔ایس۔بی۔این ‘ایک منفرد عددی تجارتی کتابی شناختگرہے جو تیرہ ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے جسے معیاری کتابی عددکہتے ہیں۔اس کی تربیب وتنظیم عالمی طور پر کی جاتی ہے۔

اس سے قبل دس ہندسوں کے بین الاقوامی معیاری کتابی عدد کو بین الاقوامی تنظیم برائے معیاریت  یا انٹر نیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے ۱۹۷۰ء میں بنایا اور اسے بطور بین الاقوامی معیاریا آئی ۔ایس۔او  ۲۱۰۸ کے طور پر متعارف کروایا۔ یکم جنوری ۲۰۰۷ء سے آئی ایس بی این تیرہ ہندسوں پر مشتمل ہوتاہے اور اس کی ترتیب ،’ای اے این-۱۳۔ایس’  معیار سے مطابقت رکھتی ہے۔

کیا اوراق ‘آئی۔ایس۔بی۔این  ‘نمبر فراہم کرتا ہے ؟

اوراق پبلیکیشنز آئی۔ایس۔بی۔این ایجنسی  اور حکومت پاکستان سے سے رجسٹرڈ شدہ اشاعتی ادارہ ہے جس کا پاکستان میں پبلشنگ نمبر 7868 ہے ۔ اوراق کے تحت شائع ہونے والی تمام کتابیں ‘ آئی۔ایس۔بی۔این ‘عددکے ساتھ شائع کی جاتی ہیں۔

 اوراق میں کتاب کی اشاعت کے دانش ورانہ حقوق کس کے نام پر محفوظ ہوتے ہیں ؟

 اوراق اپنے تمام مصنفین اور اُن کے کام کی قدر کرتا ہے۔ خود اشاعتی طریقے یا سیلف پبلشنگ پر شائع کی جانے والی کتب کے جملہ دانشورانہ حقوق  بحقِ مصنف محفوظ ہوتے ہیں۔ جبکہ معاہدے کی رو سے کتاب کے موجودہ ایڈیشن کی اشاعت، فروخت اور تقسیم کے حقوق “اوراق” کے پاس ہوتے ہیں۔

اوراق میں طباعت کا معیار کیسا ہے ؟

اوراق کُتب کی طباعت کے معاملے میں ہمیشہ اعلیٰ معیار کو ترجیح دیتا ہے۔ادارے کی کامیابی اور لکھاری حلقوں میں اس کی پہچان کی بڑی وجہ اوراق کی طباعت کا بلند معیار ہے۔ البتہ یہ مصنف کی منشاء پر ہوتا ہے کہ وہ طباعت میں کس قسم کے کاغذ اور جلد بندی کو ترجیح دیتا ہے۔ عموماً کتاب کی اندرونی طباعت کے لئے 80 یا 100 گرام کا عمدہ کاغذ استعمال ہوتا ہے جبکہ معیاری جلد بندی (بائنڈنگ) کے ساتھ کتاب کے سرورق کے لیے 300 گرام کا لمینیٹڈ آرٹ کارڈ استعمال کیا جاتا ہے ۔

اپنی کتاب کی فروخت کے بارے میں کیسے باخبر رہا جا سکتا ہے ؟

اوراق نے اپنی ویب سائٹ پر  مصنفین کی سہولت کی خاطر ڈیش بورڈ متعارف کروایا ہے جہاں مصنف لاگ ان ہو کر اپنی کتاب کی فروخت سے متعلق بروقت معلومات حاصل کر سکتا ہے ۔اس کے علاوہ ڈیش بورڈ پر دیگر امور جیسے کتاب کی رائلٹی، آرڈر شدہ نسخوں (کاپیوں) کی تعداد ، آرڈر کی موجودہ صورتحال جیسے اُمور بھی دیکھے جا سکتے ہیں ۔

اوراق کون سی صنف/زبان کی کُتب شائع کرتا ہے ؟

اوراق تمام اصناف میں  اردو، انگریزی  کے علاوہ علاقائی زبانون میں لکھی گئی کُتب کی اشاعت مکمل اہتمام کے ساتھ کرتا ہے بشرطیکہ کتاب کا مواد قابل اشاعت اور معیار کے تقاضوں پر پورا اترتا ہو۔

اوراق کون سے فارمیٹ میں تحریر شدہ مسودے اور سرورق قبول کرتا ہے ؟

اوراق  ‘ایم۔ایس۔ورڈ   ڈاکیومنٹ ‘یا ‘ان۔پیج اردو ‘ فارمیٹ میں لکھے گئے مسودے قبول کرتا ہے لیکن اگر مسودہ پہلے سے ریویوشدہ (تصحیح شدہ)  ہو تو ‘پی۔ڈی۔ایف’ فارمیٹ میں بھی مندرجہ ذیل تبدیلیوں کے ساتھ قبول کیا جا سکتا ہے۔

      الف: ڈاکیومنٹ کا سائز : “8.5 ×”5.5  (لمبائی ضرب چوڑائی انچ میں) ہو۔

      ب: مارجن:  “0.75 چاروں اطراف سے (انچ میں) تصاویر کی صورت میں انکی ریزولیوشن dpi 300ہو ۔

کتاب کا سرورق  ‘پی۔ڈی۔ایف’یا ایڈوبی فوٹو شاپ فائل یا کسی بھی ایسے فارمیٹ جس میں ترمیم /ایڈٹ کرنے کی سہولت ہو ،کو مندرجہ ذیل نکات ذہن میں رکھ کر بھیجا جا سکتا ہے:

      الف:کلر سکیم: CMYK

      ب: ریزولیوشن: dpi 300

      ج: سائز:  “8.5 ×”5.5  (ایک طرف سے ۔ ضرب چوڑائی انچ میں)

      د: بلیڈ ایریا: “1 انچ چاروں اطراف سے۔

اوراق کتنا حقِ تصنیف ( رائلٹی) ادا کرتا ہے ؟

حق تصنیف یا رائلٹی کا انحصار کئی اُمور پر ہے جو کہ معاہدے سے قبل مصنف کے ساتھ مل بیٹھ کر طے کیے جاتے ہیں۔عمومی طور پر ، پرنٹ آن ڈیمانڈ ماڈل پر اشاعت کی صورت میں  کتاب کے ہر نسخے کی  فروخت پر مصنف کو منافع کا60 فیصد تک بطور حقِ تصنیف ( رائلٹی) دیتا ہے۔

جبکہ خود اشاعتی طریقے  یا سیلف پبلشنگ میں زیادہ تعداد جیسے ۵۰۰ کاپیاں ہونے کی صورت میں قیمت فروخت کا ۷۰ فیصد تک منافع مع رائلٹی ادا کیا جاتا ہے۔

کیا اوراق کتاب کو ایمیزون ڈاٹ کام پر شائع کرنے میں مصنف کی مدد کرتا ہے ؟

اوراق اپنے مصنفین کی کُتب کو دنیا کی سب سے بڑی آن لائن خریداری کی ویب سائٹ “ایمیزون ڈاٹ کام” پر پیش کرنے میں بھرپور مدد کرتا ہے۔ “اوراق”  کی پالیسی کے مطابق فی الوقت صرف انگریزی زبان میں لکھی گئی کُتب ہی ایمیزون پر شائع کی جاتی ہیں۔ایمیزون پر کتاب کی اشاعت ‘ ای بُک ‘اور’پیپر بیک ایڈیشن ‘دونوں صورتوں میں کی جاتی ہے۔

اوراق کتب کے شوقین افراد تک کتاب کی فراہمی کیسے ممکن بناتا ہے ؟

اوراق کتاب کو ‘ ادائیگی بوقتِ وصولیابی ‘ یعنی (کیش آن ڈیلیوری) کی سہولت کے ساتھ پاکستان بھر میں کتب کی فراہمی و ترسیل کو یقینی بناتا ہے۔ملک بھر میں کتب کی ترسیل کیلئے پاکستان پوسٹ اور کورئیرکی تیز ترین سروس استعمال کی جاتی ہے۔ارجنٹ ڈیلوری کی سہولت بھی  کوریئر سروسز کی خدمات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔ رقوم کی پیشگی وصولی اور بینک کے ذریعے رقم کی منتقلی بھی قابل قبول ہے۔

کیا اوراق  بیرون ملک کتاب کی ترسیل کر تاہے ؟

اوراق دنیا کی بہترین کوریئر کمپنیوں  جیسے فیڈکس اور ڈی ایچ ایل کی مدد سے  دنیا کے ہر خطے میں کتاب کی ترسیل کو آپکے لیے ممکن بناتا ہے۔البتہ  بیرون ملک کتب کی ترسیل میں ادائیگی بوقتِ وصولیابی ( کیش آن ڈیلیوری) کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔خریدار صرف پیشگی ادائیگی / بینک سے ادائیگی کا ذریعہ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔

اب تک کتنے مصنفین اپنی کتاب کی اشاعت کیلئے اوراق کا انتخاب کر چکے ہیں ؟

اوراق  پبلیکیشنز نے کم عرصے میں اپنی عمدہ خدمات اور بلند  معیار کی بدولت لکھاریوں اور مصنفین کی توجہ اور اعتماد  حاصل کیا۔ گزشتہ سال ایک سو سے زائدمصنفین اور لکھاریوں نےاپنی کتب کی اشاعت کیلئے   اوراق کاانتخاب کیا جن میں پاکستانی اور غیر ملکی لکھاری بھی شامل ہیں۔یہ کتب مختلف اصناف اور زبانوں میں شائع کی گئیں اور پڑھنے والوں تک پہنچائی گئیں۔ اس تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے مصنفین اور نئے موضوعات   کے ساتھ اضافہ جاری ہے۔ ہم لکھاریوں اور مصنفین  کے اس اعتماد پر رب تعالی کے بعد ان کے مشکور ہیں اور ہمیشہ معیار کو ترجیح دینے کے اصول پر کاربند رہنے کاعزم دہراتے ہیں۔

کیا میرامسودہ/کام اوراق کے پاس محفوظ ہے ؟

آپ کا تمام کام /مسودہ اوراق کے پاس مکمل محفوظ ہے ۔ جب ایک دفعہ آپ اپنا کام (مسودہ) ہمارے پاس جمع کروا دیتے ہیں تو پھر اُسکی حفاظت کا مکمل بندوبست کیا جاتا ہے۔ اگر آپ اپنا لکھا ہوا مسودہ جائزہ و تصحیح ( ریویو ) کے لیے بھیجتے ہیں لیکن بعد میں کسی بھی وجہ سے آپ اس کی اشاعت اوراق سے نہیں کروانا چاہتے تو بھی   مصنف کے کام کو اُس کی منشاء کے بغیر نہ کہیں پیش کیا جاتاہے اور نہ کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے صارفین مکمل اعتماد کے ساتھ اپنے مسودے کی اشاعت کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔